ماہرین فلکیات نے شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کر دی جس کے پیش نظر عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے شوال کے چاند کی پیدائش یکم مئی کو ہو گی لیکن اتوار کے روز جب سورج غروب ہو گا اس وقت اس کی عمر 17گھنٹے 37منٹ ہو گی

 

لیکن چاند دیکھنے کیلئے اسکی عمر 22گھنٹے ہونا ضروری ہے جب کہ چاند کے نظر آنے کا دورانیہ 40منٹ ہونا ضروری ہے جو کہ اس دن اس کا دورانیہ 36منٹ ہو گا۔اس لیے اسلامی مہینے کی 29تاریخ کو چاند نظر آنے کاامکان بہت کم ہے اس لیے اس بار روزے 30ہو ں گے اور عید 3مئی بروز منگل ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں