جامعہ کراچی خودکش دھماکا، سی ٹی ڈی نے مشتبہ شخص بیبگار امداد کو لاہور سے گرفتار کر لیا

کراچی (آئی این پی) کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت سی ٹی ڈی نے مشتبہ شخص بیبگار امداد کولاہور سے گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشتبہ شخص بیبگار امداد کو گرفتارکرلیا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارشخص پردھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکیکے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں