وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب شیڈول ، ساتھ کون کون جائے گا، نام سامنے آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف رواں ماہ کی 27 تاریخ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے ہمراہ مریم نواز اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہونگے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جمعیت علماء ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی اس درے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ جائیں گے ،جہاں پر مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے ۔خیال رہے کہ شہباز شریف کا وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد کسی بھی ملک کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close