آصف زرداری نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ملک کی سیاست پر قبضہ کیا، شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہو ر(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ملک کی سیاست پر قبضہ کیا۔لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ خون کی جنگ ہے اور خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، اگر عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو خانہ جنگی ہوجائے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں عمران خان کے لیے مظاہرہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے منحرف ارکان کے خلاف اب میں خود جلسے کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں 22 کروڑ لوگوں کی سیاست کر رہا ہوں، چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو، آصف زرداری کو صدر بنانے کیلئے لندن گیا ہے۔مینار پاکستان لاہور پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ لاہور والو! آپ کی جرات اور عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں، نالہ لئی کے بعد ریٹائر ہونا چاہتا تھا،خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو جائے گی،کوئی نکلے نہ نکلے میں عمران خان کیلئے اکیلا نکلوں گا،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کے خلاف عالمی ایجنڈا بنایا گیا، امریکا،فرانس،جرمنی،یوکے اور دیگر ممالک میں عمران خان کے حق میں مظاہرے ہوئے۔ شیخ رشید نے کہاکہ روضہ رسولﷺ پر ماں کو عمران خان کیلئے روتے ہوئے دیکھا ہے،خانہ کعبہ میں لوگوں کو عمران خان کیلئے روتے ہوئے دیکھا ہے۔

ان کاکہناتھا کہ ڈیزل کا بیٹا وزیر مواصلات لگ گیاہے،جس نے کبھی مسجد کا غسل خانہ نہیں بنایا اس کو مواصلات کا وزیر بنا دیا۔شیخ رشید نے کہاکہ ہماری فوج خطے کی عظیم فوج ہے،عمران خان نے بالکل درست کہا پاکستان کی فوج بہترین فوج ہے،عمران خان نے زبردست بات کی عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close