آصف زرداری و مولانا فضل الرحمان کا مستقبل میں مل کر چلنے پر اتفاق

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا جبکہ مولانافضل الرحمان نے کہاکہ نااہل عمران خان اقتدار سے ہٹتے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔ پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور وفاقی کابینہ تشکیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔ملاقات میں جے یو آئی کی جانب سے مولانا صلاح الدین و دیگر بھی موجود تھے۔سربراہ پی ڈی ایم کی جانب سے آصف زرداری کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مل کر چلنے پر بھی اتفاق کیا۔، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نااہل عمران خان اقتدار سے ہٹتے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں