پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی  این آئی) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کے حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنیکا فیصلہ ہوگیا ،واشنگٹن میں نئی حکومت کے حکام سے مذاکرات کل پیر کوشروع ہوں گے خاسلام آباد سے اہم حکومتی شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی،مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا بھی امکان ہے،

مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے نئی حکومت کے تحفظات پر گفتگو کے علاوہ سبسڈیز، ایمنسٹی اور نئی شرائط پر غور ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں چھ ماہ کا عرصہ ضائع کیا تھا، موجودہ حکومت کی ترجیحات میں معاشی استحکام سر فہرست ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close