کراچی، پی ٹی آئی جلسہ گاہ میں لائٹنگ اسٹینڈ گرگیا، متعدد افراد زخمی

کراچی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے کراچی کے جلسے میں لائٹنگ اسٹینڈ گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ہفتہ کوپاکستان تحریک انصاف کے کراچی کے جلسے میں لائٹنگ اسٹینڈ گرگیا۔کراچی کے باغ جناح میں تحریک انصاف کا پاور شو ہوا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔جلسہ گاہ میں لائٹنگ اسٹینڈ گرگیا اور کئی افراد گرکر زخمی ہوگئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی افراد لائٹنگ اسٹینڈ پر چڑھے ہوئے تھے جو گر کر زخمی ہوئے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close