امریکی حکومت نے پاکستان سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا، کونسے الفاظ حذف کر لئے گئے ؟

اسلام آباد (پی این آئی) امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان سے متعلق سفری ہدایات میں نرمی کر دی گئی۔سفری ہدایت میں ’ زیادہ احتیاط برتنے‘ کے الفاظ حذف کر دئیے گئے۔کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان سے متعلق سفری ہدایات میں نرمی کر دی گئی۔تازہ جاری کی گئی سفری ہدایات میں ’زیادہ احتیاط برتنے‘ کے الفاظ حذف کر دئیے گئے ہیں جب کہ سی ڈی سی کی جانب سے پاکستان کو لیول ون کیٹیگری میں شمار کر لیا گیا۔

جبکہ قومی ادارہ صحت کے مطابق 80 فیصد اہل پاکستانیوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک 13 کروڑ 31 لاکھ 1 ہزار 120 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 11 کروڑ 84 لاکھ 42 ہزار 490 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔جبکہ قومی ادارہ صحت پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کے اوقات کار بھی جاری کر دیے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن سینٹرز پیر تا جمعر ت اور ہفتہ صبح 10سے3بجے کھلے رہیں گے۔

جمعہ کو کورونا ویکسی نیشن سینٹر ز صبح 10 تا دوپہر ایک بجے تک کھلیں رہیں گے۔ جبکہ پیر تا ہفتہ رات 8 بج کر 30 منٹ سے رات 12 بجے تک سینٹرز کھلے رہیں گے۔دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بھی بتدریج کمی ہورہی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 775 ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں