تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ، ڈپٹی اسپیکر نے بھی علم بغاوت بلند کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے تحریک انصاف سے راستے جدا ہونے کا امکان ہے۔ دوست محمد مزاری گزشتہ روز وزیر اعظم کی طرف سے گورنرہاؤس میں بلائے گئے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔گزشتہ رات انہوں نے آج شام ساڑھے 7 بجے اسمبلی اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔دوسری جانب وفاق کے بعد پنجاب میں بھی ایک سیاسی بحران نے جنم لے لیا ہے جہاں وزارت اعلیٰ کے امیدوار اور اسپیکر پرویزالٰہی اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری آمنے سامنےآگئے ہیں۔

(ق) لیگ نے ڈپٹی اسپیکر کا آج اجلاس طلب کرنے کا حکم نامہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں