پاکستان کے سیاسی بحران پر چین نے بھی خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر چین نے کہا ہے کہ وہ عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا ہیں اور امید ہے پاکستان میں تمام جماعتیں استحکام کے لیے کام کریں گی، چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہاکہ چین ہمیشہ دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں ملکی ترقی اور استحکام کے لیے اعلی ترین مفاد کو برقرار رکھیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں