معمولی جھگڑے پر مشتعل نوجوان نے کزن کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا

فیصل آباد (آئی این پی)معمولی جھگڑے پر مشتعل نوجوان نے کزن کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا، ریسکیو1122 ٹیم نے مضروب کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا،

پولیس مصروف تفتیش ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ڈجکوٹ کے نواحی گاؤں 265 رب میں معمولی گھریلوجھگڑے پر مشتعل ملزم نے فائرنگ کر کے 26 سالہ کزن بہزاد ولد لیاقت علی کو ٹانگوں میں گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close