گرانفروشوں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری، رمضان المبارک سے قبل ہی فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ

ساہیوال (آئی این پی)رمضان المبارک سے قبل ہی فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ ٗگرانفروشوں کی لوٹ مار کاسلسلہ جاری ٗفروٹ کی قیمتوں کو کنٹرو ل کیاجائے ٗشہریوں کا کمشنر سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد پر گرانفرشوں نے کمر کس لی ہے۔ مارکیٹ میں فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

مارکیٹ میں کیلا فی درجن150روپے ٗ سیب 250روپے کلو ٗ خربوزہ 80روپے ٗانار250روپے ٗعام کجھور220اور ایرانی کھجور300روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگی ہے۔شہریوں کاکہناہے کہ رمضان المبارک سے قبل ہی فروٹ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے تو رمضان المبارک میں کیا حال ہوگا۔ انہوں نے کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ فروٹ کی قیمتوں کو کنٹرول کروانے کیلئے پرائس مجسٹریٹس کومتحرک کرکے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ رمضان المبارک میں غریب وعام آدمی کو سستے فروٹ کی دستیابی ممکن ہوسکے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں