بدبخت بیٹے نے زمین کے تنازع پر بوڑھے باپ کو قتل کر دیا

اوکاڑہ(آئی این پی) بدبخت بیٹے نے زمین کے تنازع پر بوڑھے باپ کو قتل کردیا۔ منگل کو تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاؤ ں 9 ون ایل میں بیٹے نے باپ کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔ باپ اور بیٹے کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا جس پر بیٹے نے سوے ہوے والد کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت 70 سالہ صابر علی کے نام سے ہوی جب کہ ملزم بیٹا فرار ہوگیا، تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close