خسرو بختیار کے بھائی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانےکی خبریں صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کا موقف بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی )پنجاب کے وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت نے اپنے وزیراعلیٰ بنانے کی خبریں قیاس آرائیاں قرار دیدیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے لاہور کےمقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کیا اور بعد ازاں میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ ان کے وزیراعلیٰ بننے کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، تحریک انصاف کےٹکٹ پر منتخب ہونے والا کوئی بھی شخص پارٹی نہیں چھوڑے گا، اگر کسی کو پارٹی پالیسی کےخلاف جانا ہے تو پہلے استعفیٰ دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں