وزیراعظم عمران خان کے پاس شکست قبول کرنے یا مستعفی ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں، اپوزیشن رہنما کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن کی بڑی جماعت پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے پاس شکست قبول کرنے اور مستعفی ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیری رحمان کہا کہ عمران خان غلط بیان کر رہے ہیں، یہ نیکی اور بدی کی لڑائی نہیں۔ یہ آئین کو پامال کرنے اور آئین کی پاسداری کرنے والوں کے بیچ لڑائی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ یہ عوام دشمن حکومت اور عوام دوست اپوزیشن کی لڑائی ہے،

جمہوریت پر تنقید کرنے والے اب لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت کا ساتھ دینے کہ لیے باہر نکلے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج معلوم ہو جائے گا جمہوریت اور آئین کی پاسداری کون کرتا ہے۔ شکست سے بچنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کرنے والے نیکی اور جمہوریت کی پرچار کیسے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس شکست قبول کرنے اور مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ لوگوں کو انتشار پر اکسانے سے حکومت نہیں بچ سکتی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں