عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ یا کوئی اور ایجنڈا؟ وزیراعظم عمران خان آج پھر لاہور جائیں گے

لاہور (پی این آئی) عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ یا کوئی اور ایجنڈا؟ وزیر اعظم عمران خان آج گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے لاہور میں ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو دورۂ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب ارکان اسمبلی سےرابطوں سے متعلق بریف کریں گے، جبکہ صوبے میں پارٹی کے سینئر وزراء بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے،

ترین گروپ نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ وزیر اعظم پنجاب کے تمام اضلاع کے ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کریں گے، ان کی اقلیتی ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کرنے والے 2 وزیر آج وزیراعظم سے ملیں گے
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ سے ملاقات کرنے والے 2 وزراء کی وزیراعظم سے آج ملاقات شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین گروپ میں شامل صوبائی وزیر آصف نکئی کے علاوہ کی صمصام بخاری بھی وزیراعظم سےملاقات کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں