دودھ کی قیمت 150روپے فی لیٹر جبکہ دہی 240روپے فی کلوہو گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے از خود دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔شہر میں بیشتر دکانوں میں دودھ 150 روپے لیٹر فروخت ہونے لگا جبکہ دہی کی قیمت بھی 240 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مجبوراً مہنگا دودھ خریدنے پر مجبور ہیں اور حکومت دودھ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں