پی ایس ایل کے دوران سٹیڈیم سے وائرل ہونیوالی خوبرو لڑکی کون نکلی؟ ہر کوئی حیران رہ گیا

لاہور(پی این آئی )لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی ہے لیکن جب سٹیڈیم میں میچ کے دوران لاہور قلندرز کی وکٹیں ریت کی دیوار کی طرح گر رہی تھیں تو کیمرہ مین کی توجہ ایک نوجوان لڑکی کی جانب گئی جس کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی اور اسے ’ فین آف دی میچ‘ کہا جانے لگا ۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی معلومات کے مطابق اس لڑکی کا نام ’’ ڈاکٹر لاریب الہیٰ شیخ ‘‘ ہے جو کہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں ،انہوں نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سےایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ ڈاکٹر لاریب الہیٰ کوئی عام خوبرو لڑکی نہیں بلکہ یہ پاکستان کی بیٹی اب قوم کی خدمت کرنے جارہی ہے کیونکہ وہ مقابلے کا امتحان ’’ سی ایس ایس ‘‘ پاس کر چکی ہیں اور چند دن قبل آنے والے رزلٹ کے مطابق انہیں فارن آفس میں ایلوکیٹ کیا گیاہے ۔ڈاکٹر لاریب الہیٰ شیخ کا یوٹیوب پر ایک انٹرویو بھی موجود ہے جس میں وہ اپنے سی ایس ایس کرنے کے سفر کے بارے میں بتا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر اپنے تعارف میں بھی’’ سول سرونٹ ‘‘ کا اضافہ کر دیاہے جوکہ بے شک نہایت ہی فخر والی بات ہے ۔

ٹویٹر پر محمد جاوید نامی شہری نے ڈاکٹر لاریب کی میچ کے دوران کا کلپ ٹویٹر پر شیئر کیا اور انہیں رپلائی کرتے ہوئے مینشن کیا جس سے اندازہ ہو تا ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح انہیں پہچانتے ہیں ۔ایک صارف نے لاریب کی ویڈیو کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی مینشن کرتے ہوئے پوچھ لیا کہ ’’ یہ پیاری سی آنٹی آپ ہیں ۔‘‘ڈاکٹر لاریب نے میچ کے دوران لی گئی تصویر خود اپنے ٹویٹر پر بھی شیئر کی اور ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اس پیاری سی تصویر کیلئے شکریہ ‘‘۔ڈاکٹر لاریب الہیٰ شیخ نے سی ایس ایس کے سفر میں حاصل ہونے والے تجربے کو لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کی اور خصوصی سیشن کا انعقاد کیا ، اس حوالے سے انہوں نے پیغام دیا تھا کہ ’’ آپ سب کیسے ہیں، امید ہے اچھے ہوں گے ، میں بہتر معذرت خواہ ہوں کہ آپ کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکی ، میں انسٹاگرام پر آج رات کا کل براہ راست آ کر آپ سب کے سوالوں کے جواب دوں گی ، آپ سی ایس ایس سے متعلق مجھ سے سوالات کر سکتے ہیں ۔‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close