وزیراعظم عمران خان کا خدشہ درست ثابت ہوا، پاکستان میں پیٹرول قیمتوں میں کمی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد ( پی این آئی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3.17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 101ڈالر سے تجاوز کر گئی۔امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 4.12 ڈالرز کا اضافہ ہواجس کے بعد فی بیرل قیمت 95.75 ڈالر پر پہنچ گئی۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، اضافے کے بعد یو اے ای میں پہلی بار ایک لیٹر فیول کی قیمت 3 درہم سے زائد ہوگئی، امارات میں آج سے سپر فیول فی لیٹر 3.23 درہم یعنی 154 پاکستانی روپے میں ملے گا۔

close