ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے پیشہ وارانہ فرائض کی شاندار اور انوکھی مثال قائم کر دی ، تفصیل جانیئے

حافظ آباد(آئی این پی)حافظ آباد میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے پیشہ وارانہ فرائض کی مثال قائم کر دی، حاملہ خاتون نے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ایمبولینس میں ہی بچی کو جنم دے دیا۔ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال پہنچنے سے قبل ایمبولینس میں ہی نارمل ڈلیوری کا عمل باخوبی سر انجام دیابعدازاں دو نوں ماں بیٹی کو بحفاظت ہسپتال منتقل کر دیا۔حافظ آباد کے نواحی گاؤں خنجر کی رہائشی 28سالہ حاملہ ناظمہ زوجہ نوید کو زچگی کے لیے ریسکیو 1122کے اہلکار ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ ناظمہ نے ہسپتال پہنچنے سے قبل رستہ میں ہی ایمبولینس میں بچی کو جنم دے دیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ دوران ٹریننگ انہیں میڈیکل اور نارمل ڈلیوری کی بھی تربیت دی جاتی ہے۔ اس لیے انہوں نے اپنے پیشہ وارانہ فرائض کو بخوبی سرانجام دیتے ہوئے ایمبو لینس میں بچی کی ڈلیوری کروائی اور دونوں ماں بیٹی کی زندگیوں کو بچایا۔ جس پر وہ خوش بھی ہیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ڈلیوری کے بعد دونوں ماں بیٹی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دو نوں ماں بیٹی کے حالت خطرے سے باہر اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں