20کلو چرس برآمد ، خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار ، چرس کہاں چھپائی گئی تھی؟

حمید آباد (آئی این پی) ڈیرہ اللہ یار پولیس کی کامیاب کارروائی، 20کلو گرا م چرس برآمد کرکے خاتون سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار تھانے کے حدود میں خفیہ اطلاع ملنے پر اوستہ محمد روڈ پر ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سوار کو روک کر تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران موٹر سائیکل کے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کا20کلو چرس برآمد کرکے ملزم محمد اسلم کھوسہ اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی نے بتایا کہ ہم نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اللہ یار کے علاقے نہال کوٹ کے مقام پر 20کلو چرس ایک موٹر سائیکل سے برآمد کیا چرس ایک موٹر سائیکل پر سندھ کے علاقے شہداد کوٹ منتقل کیا جارہا تھا کہ پولیس نے محبت شاخ کے مقام پر ناکہ لگا کر ایک موٹر سائیکل کی تلاشی لی جس سے 20کلو چرس برآمد کی اور خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار کر لئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں