سر میں کیل ٹھونکنے کا اصل قصہ کیا ہے؟ میرے پہلے ہی دو بیٹے ہیں لیکن ۔۔۔۔۔ متاثرہ خاتون کابیان سامنے آگیا

پشاور(آئی این پی) اولاد نرینہ کی خواہش کے لیے سر میں کیل ٹھونکنے کے معاملے پر متاثرہ خاتون نے کہا ہے کہ واقعے میں کوئی صداقت نہیں، میرے پہلے ہی دو بیٹے ہیں،میں نے ڈاکٹر سے ایسی کوئی بات نہیں کی اگر ڈاکٹر نے بے ہوشی میں آپریشن کیا تو میں کیا کہہ سکتی ہوں۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کے معاملے میں متاثرہ خاتون کا بیان سامنے آگیا۔ خاتون نے کہا ہے کہ اولاد نرینہ کی خواہش پر کیل ٹھونکنے کا معاملہ جھوٹ پر مبنی ہے،

میرے پہلے ہی دو بیٹے ہیں، میں نے ڈاکٹر سے ایسی کوئی بات نہیں کی اگر ڈاکٹر نے بے ہوشی میں آپریشن کیا تو میں کیا کہہ سکتی ہوں۔متاثرہ افغان خاتون بازگلہ نے میڈیا سے کہا کہ ویڈیو بننے سے ہماری بدنامی ہوئی، ہم پختون لوگ ہیں، عورت کی ویڈیو بنائی گئی جو کہ اچھا عمل نہیں،افغانستان سے سیکیورٹی کی وجہ سے نکلے تھے اب یہ نیا مسئلہ کھڑا کردیا، ہمیں ملک سے باہر بھجوانے میں حکومت مدد کرے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close