کراچی، کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا

کراچی (آن لائن) کورنگی مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی ، فائر بریگیڈ نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا ، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فیکٹری میں موجود ورکرز کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی تھانے کی حدود کورنگی مہران ٹان میں میں سیکٹر6/A پلاٹ نمبر 194/195 کی کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی ،اطلاع ملنے پر پولیس رینجرز ،ریسکیو اداروں کے رضا کار وں اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا،

، ترجمان سینٹرل فائر بریگیڈ کے مطابق فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیوں نے 2سے زائد گھنٹے کی جد جہد کے بعد آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل شروع کر دیا،ڈی سی کورنگی سیلم اللہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد فیکٹری کو سیل کردیں کر کے پولیس موبائل تعینات کریں گے ،متعلقہ اداروں کی کلیئرنس ملنے کے بعد فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دیں ،آگ بجھانے میں مصروف ہیں فائر بریگیڈ نیانتہائی مہارت اور محنت سے آگ پر قابو پالیا اور حکمت عملی کے تحت آگ کو دیگر فیکٹریوں تک پھیلنے سے روک دیا،آگ بجھانے میں تمام اداروں نے اپنا کردار ادا کیا ، جبکہ رینجرزاور پولیس نے بھی اپنا کردار ادا کیا،ڈپٹی کمشنر کورنگی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کر رہے ہیں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے ،

تر جما ن سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کو کارڈن آف کر لیا ،رینجرز کے جوانوں نے ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں