ٹوئٹرصارفین پریشان، دنیا بھر میں ٹویٹر تک رسائی کیوں رُک گئی؟

لاہور (پی این آئی)ٹوئٹرصارفین پریشان، دنیا بھر میں ٹویٹر تک رسائی کیوں رُک گئی؟۔۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروسز ڈاؤن ہوگئیں۔ دنیا بھر کے صارفین کو کمپیوٹر اور موبائل فون پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈیسک ٹاپ پر ٹوئٹر کی طرف سے ایرر دکھایا جا رہا ہے جس میں صارفین سے کہا جا رہا ہے کہ کچھ گڑ بڑ ہے لیکن غلطی صارف کی نہیں ہے۔ موبائل فون صارفین کیلئے رسائی بالکل ہی محدود ہے ، ٹائم لائن بظاہر ری فریش تو ہوتی ہے لیکن کوئی ٹویٹ کھولا جائے تو پھر ایرر دکھا دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close