غذر کے بالائی علاقے پھنڈر، دلومل اور چھشی کے عوام صحت، پانی اور آمد ورفت کے سہولتوں سے محروم

غذر(آئی این پی)غذر کے بالائی علاقے پھنڈر،دلومل اور چھشی کے عوام اس دور جدید میں بھی صحت،پانی اور آمد ورفت کے سہولتوں سے محروم ہیں ہزاروں آبادی والے اس علاقے کو ہر حکومت نے اپنے دور اقتدار میں مکمل طور پرنظرانداز کیا ہے پھنڈر کی بڑی آبادی کو ملانے کے رابطہ سڑک نہیں اور لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت روڈ بنایا ہے جس پر سے گاڑی گزارنا ایک عزاب ہے پھنڈرمیں بنایا گیا پل صراط کا منظر پیش کر رہا ہے

اس پل پر سے ایک بندہ بڑی مشکل سے گزرتا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اس علاقے کو دیکھنے سالانہ ہزاروں سیاح اس گاؤں کا رخ کرتے ہیں مگر پل پر گزرنا ان کے لئے ناممکن ہے محکمہ ایل جی اینڈآر ڈی کی بھی اس علاقے کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے عمائدین علاقہ زرولی،ایوب خان موسی علی نے علاقے کی مسائل کی فوری حل کا مطالبہ کیا ہے جبکہ چھشی نالے عوام بھی اس دور جدید میں بھی ٹیلی فون موبائل اور پینے کا صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں جبکہ سردیوں کے موسم میں اس علاقے کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ جاتا ہے پینے کا صاف پانی کی عدم دستیابی سے بھی یہاں کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پانی صاف نہ ملنے کی وجہ سے پیٹ کی مختلف بیماریوں کا شکار ہیں حکومت وقت سے یہاں کے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو علاقہ مکینوں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کے موسم میں پانی پر برف جم جانے سے یہاں کے مکینوں کا پانی کا حصول بھی مشکل ہوجاتا ہے،

علاقے تک روڈ نہ ہونے سے عوام کی پریشانیوں میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے،اس علاقے کے عوام کو اس دور جدید میں نہ تو ٹیلی فون کی سہولت دستیاب ہے،نہ ہی موبائل کی سہولت حاصل ہے کسی بھی حکومت نے اس علاقے کے مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اس حوالے سے یہاں کے عوام نے کئی بار حکمرانوں کے پاس اپنے مسائل لیکر گئے مگر صرف تسلیوں کے علاوہ کسی بھی مطالبے پر کوئی عملدرامد نہیں ہوا یہاں تک کہ گاؤں کے مکینوں نے ان موضعات کو ٹیلی فون اورپینے کا صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے کا کئی بار مطالبہ کیا مگر اس پر بھی پیش رفت نہ ہوسکی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں