واشنگٹن (پی این آئی) مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی میڈیا نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکا کے صدر جو بائیڈن کے درمیان فون پر ہونے والی اس گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں سربراہان کے درمیان سعودی عرب میں شہری اہداف کے خلاف حوثیوں کی کارروائیوں اور علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
سعودی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تعاون کے فروغ اور خطے میں استحکام کی ضرورت پر گفتگو بھی کی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں