پنجاب پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، وجہ کیا بنی؟

لاہور(آئی این پی)پنجاب پولیس نے اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کی شکایتیں درج کروائی گئیں جس پر پنجاب پولیس نے پابندی کا فیصلہ کیا۔اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے پنجاب بھر کے تمام آر پی اوز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق دوران ڈیوٹی اہلکار ٹک ٹاک کا استعمال نہیں کریں گے۔

مراسلہ کے مطابق یہ طرز عمل سوشل میڈیا پر محکمہ پولیس کے وقار کو مجروح کرتا ہے، احکامات کی عدم تعمیل کی صورت میں سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں