ن لیگ کیلئے بڑا دھچکا، نواز شریف کا انتہائی قریبی ساتھی ق لیگ میں شامل ہو گیا

گجرات(پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی الحاج امجد فاروق نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔الحاج امجد فاروق نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان قائم مقام گورنرپنجاب چوہدری پرویز الٰہی، وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی چوہدری اور وجاہت حسین کی موجودگی میں کیا۔

گجرات میں ہونے والی تقریب سے خطاب میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارے پراجیکٹ اتنے پاور فل تھے کہ کوئی انہیں روک نہیں سکا۔ان کاکہناتھاکہ نیب، ایف آئی اے کو استعمال کر کے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل نہیں ہوتیں، حکومت کو مشکلات کا سامنا ضرور ہے جنہیں ملکر حل کررہےہیں، پہلے دن سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور انہی کے ساتھ رہیں گے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close