پتریاٹہ ٹاپ برف باری سے ڈھک گیا،سیاحوں کے لیے کون سے راستے کھلے ہیں؟اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی(آئی این پی)منیجر پتیریاٹہ چیئر لفٹ محمد اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ مری اور پتریاٹہ چیئرلفٹ نیو مری جانے والے تمام راستے سیاحوں کے لئے کھلے ہیں اور برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاح آسکتے ہیں – انہو ں نے کہا کہ کرونا ایس او پیز اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں مری اور پتریاٹہ آنے والے سیاحوں کے لئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ اور بند ش نہیں ہے –

پتریاٹہ ٹاپ برف باری سے ڈھکی ہوئی ہے جو آنے والے سیاحوں کے لئے بہت پرکشش ہے – انہوں نے کہا کہ پتریاٹہ چیئر لفٹ کی انتظامیہ آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے اور یہاں آنے والے سیاحوں کے لئے ہماری مہمان نوازی اپنی مثال آپ ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close