اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کی تاریخ دے دی ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و رہنما مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو صرف اپوزیشن نظر آتی ہے، کیا چیئرمین نیب سے کسی دن یہ سوال نہیں ہوگا۔
وزیراعظم کے مشیر فرار ہوگئے، فرار ہونیوالے مشیران اپنے اثاثوں کا جواب دیں، احتساب میں یہ نہیں ہوتا کہ جعلی کیسز بنائے جائیں، نیب کا تماشہ لگا رہے گا، لانگ مارچ عوام کیساتھ اظہار یکجہتی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خود دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں ، عمران خان بتائیں انہوں نے کرپشن پرنیب اور ایف آئی اے کو کتنے خط لکھے۔حکومت کی نا اہلی کےباعث مہنگائی عروج پر ہے ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال حکومت کر لی ہے کوئی تو ریکارڈ لے کرآئیں۔
عدالتوں کا جو ریکارڈ آیا ہے وہ بتا نہیں سکتے، اسی ماہ تقریباً 4 روپے کے قریب بجلی بڑھ رہی ہے، عوام کی جیب سے30 ارب نکلے گا، 30ارب حکمرانوں کی جیب میں جائےگا یا کرپشن کی نذرہو گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں چور دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں، فرار ہونے والے مشیروں کو حساب دینا ہوگا، یہاں کرسیاں چھوڑنے کا نہیں ان سے چمٹے رہنے کا رواج ہے۔ نواز شریف کی واپسی سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف علاج مکمل ہوتے ہی واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب آئیں گے اپنا علاج کروا کے ڈاکٹرز کی مشاورت سے آئیں گے، نواز شریف اس سال یا اگلے سال تک آجائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں