چیئرمین واپڈا نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے معاونت فراہم کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے نے کے آئی یو کے نوجوانوں کو زیوار تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے معاونت فراہم کرنے کا اعلان کردیا، اس بات کا اتفاق وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ملاقات میں کیا گیا۔ جمعرات کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین سے ملاقات کی جس میں وائس چانسلر نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مین کیمپس سمیت دیگر تینوں سب کیمپسز میں جاری تعلیم وتحقیق کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلات پیش کئے۔

وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے چیئرمین واپڈا کو جامعہ قراقرم میں گزشتہ چار سالوں میں جامعہ کے اندر ہونے والی تعلیمی وتحقیقی ترقی کے تفصیل پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار سالوں میں جامعہ کے اندر طلباء وطالبات کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے ساڑھے آٹھ ہزار کو پہنچی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تینوں سب کیمپسز میں بھی بھرپور انداز میں تعلیمی وتحقیقی کام جاری ہے۔اس وقت چلاس کیمپس میں ساڈھے تین سو طلبہ وطالبات زیوار تعلیم سے آراستہ ہیں۔خصوصی طور پر طالبات کے لیے الگ چلاس ہائی سیکنڈری سکول میں وومن کیمپس بنائی گئی ہے جہاں طالبات کے لیے جگہ کی شدید تنگی کا سامناہے۔اس کے علاوہ کیمپس میں انفراسٹریکچر اور دیگر ضروری چیزیں مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ طلبا کے لیے کلاس رومز،کیفے،لائبریری،لیبارٹریزاور دیگر ضروریات کا فقدان ہے۔ملاقات میں وائس چانسلر نے چیئرمین واپڈا کو آگاہ کیاکہ واپڈا کی طرف سے اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے چلاس کیمپس کے لیے ہائیر ایجوکیشن سپورٹ فنڈ بھی مختص کیاجائے تاکہ چلاس اور دیامر کے دورافتادہ علاقوں کے طلباء وطالبات تعلیم حاصل کرنے کے لیے اس فنڈ سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

وائس چانسلرنے کہاکہ آرکیالوجی اور چلاس کے نوادرات کی تحفظ کے لیے چلاس کیمپس میں آرکیالوجی گیلری کا بھی قیام کے حوالے سے بھی چیئرمین واپڈا کو بتایا۔وائس چانسلر نے چیئرمین واپڈا سے طلباء کے لیے انٹرشپ پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے بھی بات کی۔ملاقات میں چیئرمین واپڈ نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا اعلیٰ تعلیم کے میدان میں کردار کو خراج تحسین پیش کیااور اپنی طرف سے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اور اس ضمن میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ مل کر طلباء بلخصوص نوجوانوں کی ترقی اور زیوار تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دلائی۔یاد رہے کہ واپڈا اس وقت گلگت بلتستان میں ڈیمز سمیت دیگر ہاڈروپاور کے مختلف پراجیکٹ پر کام کررہا ہے۔اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبا ء کے لیے تعلیمی میدان میں بھر پور معاونت فراہم کررہا ہے۔۔۔۔

close