شہباز شریف خصوصی عدالت پہنچ گئے لیکن گاڑی سے نہیں اترے

لاہور (پی این آئی) نون لیگ کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے سلسلے میں لاہور کی خصوصی عدالت پہنچ گئے۔ احاطہ عدالت پہنچتے ہی حمزہ شہباز وکلاء اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ عدالت میں چلے گئے جبکہ کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شہباز شریف عدالت کے باہر گاڑی میں ہی موجود رہے۔

شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج خصوصی عدالت میں درخواستِ ضمانت دائر کرنے پہنچے ہیں۔ اس دوران حمزہ شہباز درخواستِ ضمانت کے ہمراہ اسپیشل جج سینٹرل کے روبرو پیش ہو گئے۔ میاں شہباز شریف دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ کورونا میں مبتلا رہنے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close