کھاد کی بلیک میں فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف چھاپے ، بھاری کھیپ برآمد، متعدد پکڑے گئے

پشاور(آ ئی این پی)ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایات پر انتظامی افسران کی کھاد نے بلیک میں فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گل نواز افریدی و تنویر شہزاد نے صوابی روڈ پر گوداموں کا معائنہ کرتے ہوئے سونا یوریا کھاد زائد قیمت پر بلیک میں فروخت اور زخیرہ اندوزی کرتے ہوئے سونا یوریا کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔

سونا یوریا کی بوریوں سے بھرے کنٹینر کو سرکاری تحویل میں لیکر مالکان /ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کسانوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائیگا تاہم زائد قیمت وصولی اور ذخیرہ اندورزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close