تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شکست، ویرات کوہلی نے بڑا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی (پی این آئی)انڈین کرکٹر وراٹ کوہلی نے انڈیا کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے سبکدوشی کا اعلان انڈیا کے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ہار کے ایک دن بعد کیا۔سنیچر کو وراٹ کوہلی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ٹیم کو درست سمت میں گامزن رکھنے کےلیے سات برس تک روزانہ کی بنیادوں پر محنت کی۔

میں نے یہ کام ایمانداری سے کیا اور کچھ بھی ادھورا نہیں چھوڑا۔‘کوہلی نے ٹوئٹر پر لکھا ’کسی مرحلے پر آپ کے لیے ہر چیز بالکل رک سی جاتی ہے اور میرے لیے انڈین ٹیم کے کپتان کے طور پر یہ لمحہ اب آیا ہے۔‘’اس سفر میں کئی نشیب و فراز آئے، لیکن کوشش اور خود پر یقین میں کبھی کمی نہیں آئی۔ میں نے ہمیشہ 120 فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کی۔ میرا دل صاف ہے اور میں اپنی ٹیم کے ساتھ بے ایمانی نہیں کر سکتا۔‘انہوں نے لکھا کہ ’میں اتنے لمبے عرصے تک ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر بی سی سی آئی کا شکرگزار ہوں۔ میں اپنے ٹیم میٹس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے پہلے دن سے میری ویژن پر عمل کیا اور کبھی ہار نہیں مانی۔

‘خیال رہے انڈین کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ سے قبل ویراٹ کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا تھا۔ اس سے قبل کوہلی نے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی خود ہی چھوڑ دی تھی۔ویرات کوہلی نے 95 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں انڈین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی جس میں سے انھوں نے 65 میچ جیتے، 27 ہارے، ایک میچ ٹائی ہوا اور دو منسوخ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close