کورونا کیسز میں اضافہ، عمرہ کی ادائیگی کیلئے آنیوالوں کیلئے نئی شرائط عائد کر دی گئی

ریاض(پی این آئی ) سعودی عرب میں کورونا کے بڑھتے کیسز سے بچاو¿ کے لیے نیا قانون متعارف کرا دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں 30 دن رہنے کی اجازت ہو گی اور سعودی عرب میں دوران قیام 3 مرتبہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔عمرہ ادا کرنے کے لیے آنے والوں کی عمر 12 سال اور اس سے زائد ہونی چاہیے جبکہ زائرین کو کورونا ہیلتھ ایپ پر حفاظتی ٹیکوں کا اسٹیٹس بھی دکھانا ہو گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 31 لاکھ 44 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 7 ہزار 500 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

close