لکھنو (پی این آئی) پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سیاستدان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا، ویڈیو وائرل۔۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک سیاسی لیڈر الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر میڈیا کے سامنے روپڑا۔خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق بہوجن سماج وادی پارٹی کے رہنما ارشد رانا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سخت دل گرفتہ ہوگئے اور میڈیا کے سامنے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارٹی نے ان سے ٹکٹ کیلئے 50 لاکھ روپے مانگے تھے۔
#WATCH | Uttar Pradesh: BSP worker Arshad Rana bitterly cries claiming that he was promised a ticket in UP election only to be denied ticket at the last moment despite putting up hoardings for the upcoming polls pic.twitter.com/DMe8mDHk2J
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) January 14, 2022
ارشد رانا کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن کی پوری تیاریاں کر رکھی تھیں، پورے شہر میں ان کے اشتہارات لگ چکے تھے لیکن آخری وقت میں پارٹی نے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کردیا اور ان کا مذاق بنا دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں