رات گئے دارالحکومت میں دھماکہ، 8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات

موغا دیشو (پی این آئی) افریقہ کے مسلمان ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔موغا دیشو ایمبولینس سروس کے سربراہ کے مطابق بارودی مواد سے بھری کار نے ایک قافلے کو ٹارگٹ کیا۔ قافلے میں بلٹ پروف گاڑیاں بھی شامل تھیں ۔ ہمیں یہ نہیں پتا کہ یہ کس کا قافلہ تھا۔ دھماکے کی جگہ سے آٹھ لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

صومالی نیشنل نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں کی درست تعداد سامنے نہیں آسکی۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق موغا دیشو کے ایک رہائشی محمد عثمان نے بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا وہ قریبی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، اس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مسجد کے درو دیوار ہل کر رہ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close