پریس کلب کے کسی بھی رُکن کی وفات پر50 ہزارروپے لواحقین کو دینے کا فیصلہ

حافظ آباد(آئی این پی) ڈسٹرکٹ پریس کلب/یونین آف جرنلسٹس(رجسٹرڈ) حافظ آباد کی نو منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس زیر صدرات چیئرمین چودھری امتیاز احمد تاج منعقد ہوا جس میں عہدیداران نے بھر پور شرکت کی اور متفقہ طور پرکابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پریس کے کسی بھی رُکن کی وفات پر پریس کلب مبلغ پچاس ہزارروپے متوفی رُکن پریس کلب کے لواحقین کو ادا کرے گااور اس سلسلہ میںموجودہ نے 50ہزار روپے اکٹھے کر لیے۔ اجلاس میں اراکین پریس کلب کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے عمرہ سکیم کو بھی شروع کرے گی۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ پریس کلب کے اراکین کا ہر ماہ باقاعدگئی سے اجلاس ہوا کرے گااور پریس کلب کی بہتری کے لیے تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور طور پر کام کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ پریس کلب اراکین کی بہتری اور آئین پر عملدرآمد کے حوالے سے پہلا جنرل ہاؤس اجلاس 12 جنوری سہ پہر 4 بجے پریس کلب میں ہو گا۔اجلاس میں صدر ظفر اقبال بٹ، وائس چیئرمین گلزار حسین چوہان، جنرل سیکرٹری مہر حبیب اللہ، جائنٹ سیکرٹری اصغر علی بھٹی، فنانس سیکرٹری عبدالحمید رحمانی اور انفارمیشن سیکرٹری ندیم عباس گجر نے شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close