اسٹیل ٹاؤن سے ملنے والی 17سالہ لڑکی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی، کیا انکشاف ہوا؟

کراچی(آئی این پی) پولیس نے اسٹیل ٹاؤن چار گوٹھ سے ملنے والی 17 سالہ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لواحقین کے سپرد کردی، پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی معائنے پر لاش پر کوئی زخم یا چوٹ کا نشان موجود نہیں ہے۔لڑکی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا، اس حوالے سے پولیس نے مؤقف اپنایا کہ لاش پانی میں ڈوبی رہی اور زیادتی ہوئی یا کوشش کی گئی پوسٹ مارٹم میں معلوم نہ ہوسکا۔

پولیس نے کہا ہے کہ لاش کے سیمپل لے کر پوسٹ مارٹم رپورٹ محفوظ کرلی گئی متوفیہ لڑکی کے والد کے دئیے گئے پولیس بیان کے مطابق اس کی بیٹی چار جنوری کو گھر سے بھائی سے ناراض ہوکر نکلی تھی اور اتوار کی صبح آٹھ بجے بیٹی کی لاش واٹر پلانٹ سے ملی۔والد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نبہیں اور نہ کسی پر شک ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close