راولپنڈی، فیاض الحسن چوہان آج جنازہ گاہ ڈ ھوک کالا خان سے جہاز گراؤنڈ تک ریلی کی قیادت کریں گے

راولپنڈی(آئی این پی)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ریلی مقصد عوامی رابطہ مہم کے ذریعہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے ووٹروں کو متحرک کرنا ہے،حلقہ پی پی 17 کے عوام وزیر اعظم عمران خان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اور ملک کے مسائل کے حل کیلئے پی ٹی آئی کی خدمات سے آگاہ ہیں۔ بدھ کو تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان بروز جمعرات 30 دسمبر عوامی ریلی کی قیادت کریں گے جو جنازہ گاہ، ڈھوک کالا خان سے شروع ہو کر جہاز گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہو گی۔

دوپہر 12 بجے ریلی کا آغاز ہو گا اور اس میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور کارکنان شریک ہونگے۔۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں حلقہ پی پی 17 میں ایک ارب اور 81 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا گیا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور قومی وسائل کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا محور عوام ہے اور انہوں نے اپنی زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کر رکھی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close