اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی کے بوجھ تلے پسے ہوئے پاکستانی عوام اپنے ناتواں کاندھوں پر مزید بوجھ اٹھانے کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ آئندہ 24 گھنٹے میں 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپسی کا ترمیمی فنانس بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا جانے والا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل بھی فنانس بل کے ساتھ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ 12 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ میں چھٹا جائزہ پیش ہوگا،
اس سے پہلے پاکستان قرضے کی قسط کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر دے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر قرض کی قسط ترمیمی فنانس بل سے مشروط کی گئی ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ ترمیمی فنانس بل اسمبلی سے پاس کرانا ضروری ہے لہٰذا ترمیمی فنانس بل آرڈیننس سے نافذ نہیں کیا جا سکتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں