سرگودھا‘ڈھول کی تھاپ پر 3فٹ 6 انچ قد والا دولہا 7 فٹ قد کی دولہن بیاہ لایا

سرگودھا(پی این آئی)ڈھول کی تھاپ پر 3فٹ 6 انچ قد والا دولہا 7 فٹ قد کی دولہن بیاہ لایا جس کا سپنوں کی رانی اظہار محبت دیکھ کر علاقہ میں شادی توجہ کا مرکز بن گئی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کوٹلہ جام ٹبہ حبیب شاہ میں جوڑے زمین پر نہیں آسمان پر بنتے ہیں کہ عملی مظاہرہ میں3 فٹ 6 انچ قد کے غلام رضا کی شادی کی تقریبات مسلم شیخ برداری میں پوری شان وشوکت کے ساتھ منائی گئی اور دولہا کے چاہنے والے دوستوں نے اپنے مزاح اور بھنگڑا سے شادی

کو چار چاند لگا دیئے۔اس طرح 3 فٹ 6 انچ قد کا دولہا ڈھول کی تھاپ پر سات فٹ قد کی دولہن بیاہ لایا جس کا سپنوں کی رانی سے اظہار دیکھ کر شادی علاقہ کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی جہاں دعوت ولیمہ میں کوٹلہ جام کی سیاسی سماجی شخصیات اور معززین علاقہ سمیت لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور جوڑے کو خوب داد دے کر ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس طرح علاقہ میں گزشتہ روز بھی جشن کا سماں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close