وکی کوشل سے شادی کے بعد کترینہ کیف، سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی یا نہیں، فیصلہ سامنے آ گیا

ممبئی (پی این آئی) دنیا بھر میں فلمی شائقین کی توجہ کترینہ کیف کی شادی کے بعد اس معاملے پر تھیں کہ اب کترینہ کیف اور ان کے دیرینہ دوست فلمی سرگرمیوں کے حوالے سے کیا لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ ممبئی کی فلمی دنیا سے آنے والی خبروں کے مطابق وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بعد کترینہ کیف ایک بار پھر سلمان خان کیساتھ فلم کی شوٹنگ کریں گی۔

بالی وڈ کی فلم نگری کی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف جو حال ہی میں وکی کوشال کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں وہ سلمان خان کیساتھ دہلی میں فلم کی شوٹنگ کریں گی ۔شادی کے بعد کترینہ کیف سلمان خان کیساتھ ٹائیگر تھری کی شوٹنگ شروع کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار شوٹنگ کیلئے دہلی کا سفر کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر تھری کی شوٹنگ جنوری کے وسط میں دہلی میں ہوگی۔

اس سے قبل روس، ترکی اور آسٹریا میں بھی فلم کے کئی سین ریکارڈ ہوچکے ہیں ۔واضح رہے کہ ٹائیگر 3 سلمان خان کی تیسری فلم ہے۔ اس سے پہلے کی دو فلمیں، ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close