اومی کرون کتنے ممالک میں پھیل چکا ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے خوفناک دعویٰ کر دیا

جنیوا (پی این آئی) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون غیر معمولی تیزی کے ساتھ سے پوری دنیا میں پھیل رہی ہے اور اب تک اس ویرینٹ سے متاثر ہونے والے ممالک کی تعداد بڑھ کر 77 ہو چکی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس ادھانوم نے کہا اومی کرون 77 ممالک میں پھیل چکا ہے لیکن اس کی تعداد ا س سے کہیں زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

بہت سے ملکوں کے لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہوں گے لیکن ان کی ٹیسٹنگ نہیں ہوئی ہوگی۔ انہیں اس بات پر تشویش ہے کہ اومی کرون کے خلاف ضروری اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اومی کرون ہمارے لیے اتنا خطرناک نہیں ہے لیکن اومی کرون تیزی سے پھیل کر ایک بار پھر طبی نظام کو درہم برہم کرسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں