الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا

باجوڑ (پی این آئی)الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخوا کے وزیر زکوۃ وسوشل ویلفیئر انورزیب خان کو 30ہزارروپے جرمانہ کردیا ۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر باجوڑ فضل حکیم کے مطابق صوبائی وزیرانورزیب خان نے الیکشن مہم کے دوران پابندی کے باوجود بھی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن رولز کے مطابق کوئی بھی منتخب نمائندہ یا وزیر الیکشن مہم کے دوران سیاسی سرگرمی نہیں کرسکتا ۔

صوبائی وزیر انورزیب خان نے خلاف ورزی کی جس کیوجہ سے جرمانہ کیاگیاہے ، 18دسمبر تک جرمانہ جمع کروانے کا حکم دیاگیا ۔جرمانہ ادا نہ کرنےاور آئندہ کیلئے محتاط نہ رہنے کی صورت میں مزید کاروائی ہوسکتی ہے جس میں نااہلی کی سزا بھی ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ رکن صوبائی اسمبلی انجینئر اجمل خان نے معافی نامہ جمع کردیا ، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے وارننگ جاری کرکے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی ۔یادرہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوا ربرائے تحصیل نظامت خار سید بخت ذادہ جان نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ مذکورہ دونوں ممبران نے الیکشن رولز کی خلاف ورزی کی ہےاور پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔

close