فضائی آلودگی میں لاہور کا اعزا ز برقرار, آج فیصل آباد پاکستان کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کا دل اور پنجاب کا دارالحکومت لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قراردیئے جانے کے بعد گذشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب کا مصروف کاروباری شہر فیصل آباد دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا ہے۔ فضا کی کوالٹی جانچنے والے آلات کی طرف سے فراہم کیے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور سمیت دنیا بھر میں فضائی آلودگی اور اسموگ کا سلسلہ برقرار ہے،

آلودگی کے باعث لاہور شہر میں آج سے 3 روز تک اسکول بند رہیں گے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور 303 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہرقرار پایا ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی 246 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔اس فہرست میں بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 189 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، جبکہ کراچی 170 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان میں آج فیصل آباد 440 پرٹیکیولیٹ میٹرزکے ساتھ آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔صوبۂ پنجاب کو فضائی آلودگی کی سنگین صورتِ حال کا سامنا ہے، آلودگی میں اضافے کے پیشِ نظر لاہور میں آج سے پیر تک سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

اس حوالے سے لاہور کی انتظامیہ نے بچوں کو اسموگ کے اثرات سے بچانے کے لیے اسکولوں میں ہفتہ، اتوار اور پیر کی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ملک کے آلودہ ترین شہروں کی اس فہرست میں لاہور دوسرے، رائے ونڈ 255 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، گوجرانوالہ 238 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے، ملتان 207 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں نمبر پر ہے۔طبی ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close