الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی اور عام انتخابات 2023 کے لیے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

سکھر(آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لوکل گورنمنٹ انتخابات اور عام انتخابات 2023 کے لیے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تصدیقی عمل جاری ہے پہلے مرحلے میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے لیے گھر گھر جاکر تصدیق کا عمل 6 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گھوٹکی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گھوٹکی میں ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے گھوٹکی ضلع میں 10 اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر، 135 سپروائزر اور 575 تصدیق کنندگان تعینات کیے گئے ہیں

جبکہ ضلعی الیکشن کمشنر گھوٹکی تما م فہرستوں پر خود نظر ثانی کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں 26 جنوری تا 11 مارچ 2022 تک ہوگی اس مرحلے میں انتخابی فہرستوں کا ابتدائی مسودے کو ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کیا جائے گا تاکہ عوام اس کا معائنہ کرکے ووٹ درج نہ ہونے کی صورت میں ووٹ درج کراسکیں قومی شناختی کارڈ میں مستقل اور موجودہ پتے پر ووٹ کی تبدیلی کرائی جاسکے گی۔ اسی طرح ووٹ فہرست میں ایسے نام موجود ہیں جو نہیں ہونے چاہیں ان پر اعتراض کرکے جمع کراسکتے ہیں اس مرحلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مقرر آفیسر نظر ثانی اپنے متعلقہ علاقوں میں داخل اور اعتراض پر انتخابی فہرستوں پر فیصلہ کرے گا۔

اعلامیے میں قوم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے اور اپنے خاندان کے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی سمیت وفات پاجانے والے ووٹرز کے اخراج کرائیں بذریعہ ایس ایم ایس ووٹ کے اندراج کی معلومات کے لیے 8300 پر قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں