تاحیات نا اہلی برقرار رہے گی، سپریم کورٹ نے ن لیگ پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے اپیل مسترد کرتے ہوئے ن لیگی ایم پی اے کی نا اہلی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بہاولنگر سے ن لیگی ایم پی اے محمد کاشف کی اپیل مسترد کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی کی نا اہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کاشف محمود پی پی 241 چشتیاں سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

کاشف محمود کو جعلی ڈگری کی بنا پر ہائیکورٹ نے نااہل قرار دیا تھا ، اس فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری پر ن لیگی ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا جس کے بعد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف کاشف محمود نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کاشف محمود نے 48543 جب کہ تحریک انصاف کے ملک محمد مظفر خان نے 44184 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری جمع کرانے پر مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو نااہل قرار دے دیا ، الیکشن کمیشن کو بھی لیگی ایم پی اے کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 241 سے ن لیگ کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی کاشف چوہدری کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا۔

جہاں درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف چوہدری کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی ، درخواست گزار کے مطابق الخیر یونیورسٹی نے تصدیق کی کہ کاشف چوہدری کبھی یونیورسٹی کے طالب علم ہی نہیں رہے ، وہ صادق اور امین نہیں اس لیے عدالت بطور رکن صوبائی اسمبلی انھیں نااہل قرار دے ، عدالت نے کاشف چوہدری کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن لیگی ایم پی اے کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم بھی دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں