بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد کپتان بابراعظم نے کامیابی کا کریڈٹ کس کو دیدیا؟

ڈھاکہ (پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے جنہوں نے پرفارم کر کے ٹیم کو فتح دلائی ۔ تیسرے میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہمیشہ اپنے اندر بہتری لانے کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ ایک ٹیم کے طور پر ہم نے اپنی فیلڈنگ کو بہتر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مڈل آرڈ ر نے میچ جتوائے جو کہ اچھی بات ہے ۔بابر اعظم نے کہا کہ ہم جو بھی غلطیاں کرتے ہیں ،اگلے میچ میں انہیں نہ دہرانے کی پوری کوشش کرتے ہیں ۔قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ہم یہ ہی مومینٹم آگے لے کر چلیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close