اسلام دشمن بھارتی صحافی کو دبئی مدعو کرنے پر اماراتی شہزادی انتظامیہ پر برس پڑیں

اسلام آباد (پی این آئی )بھارتی ہندو انتہا پسند صحافی سدھیر چوہدری کو دبئی کے ایک پروگرام میں مدعو کرنے پر عرب امارات کی شہزادی ہند بنت فیصل برس پڑیں ۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ سے تعلق رکھنے والی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے دبئی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی شو میں ہندو انتہا پسند صحافی سدھیر چوہدری کو دعوت دینے پر شدید برہم ہو گئیں ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ

’’گوبر کھانے والے آدمی کو جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہر وقت بکواس بکتا ہے اسے امن پسند ملک میں کیوں دعوت دی گئی ۔ شہزادی کا مزید کہنا تھا کہ سدھیر چوہدری کے شوز زیادہ تر اسلامو فوبیا سے متعلق ہوتے ہیں جس میں بھارت کے 20کروڑ مسلمانوں کو بھی ٹارگٹ کیا جاتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close